عرب ممالک میں نئی نوکریاں، حکومت نے اعلان کردیا

عرب ممالک میں نئی نوکریاں، حکومت نے اعلان کردیا
عرب ممالک میں نئی نوکریاں، حکومت نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی طرف سے شدت پسند تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کے بعد اس کے لئے ہمدردیاں رکھنے والے لبنانی شہریوں کو تمام خلیجی ممالک سے نکالا جارہا ہے۔ ان لبنانی باشندوں کے نکلنے کے بعد خلیجی ممالک میں بڑی تعداد میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، جبکہ ان نئی آسامیوں کو پرکرنے کے لئے قطر، سوڈان اور ترکی جیسے ممالک پہلے ہی سرگرم ہو چکے ہیں۔ عرب نیوب کے مطابق ان تینوں ممالک میں لیبر وزارتوں کی طرف سے خلیجی ممالک خصوصاً قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان اور بحرین میں نئی ملازمتوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے انتہائی شاندار سہولت متعارف کروادی گئی، اب پہنچتے ہی۔۔۔
ملازمتوں کے نئے مواقع انجینئرنگ، انفارمیٹکس، سڑکوں کی تعمیر و منصوبہ بندی، کوانٹٹی سروینگ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پیداہو رہے ہیں۔ خلیجی ممالک کے معاشی مسائل کی وجہ سے حالیہ کچھ عرصے سے ملازمتوں کی تعداد میں کمی کی جارہی تھی، لیکن لبنانی باشندوں کی خالی ہونے والی آسامیوں کی وجہ سے غیر ملکیوں کے لئے غیر متوقع طور پر ایک سنہری موقع پیدا ہو گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -