سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، سعودی عرب نے جرمنی سے اپنے سفیر کو واپس اپنے ملک بلالیا کیونکہ۔۔۔

سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، سعودی عرب نے جرمنی ...
سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، سعودی عرب نے جرمنی سے اپنے سفیر کو واپس اپنے ملک بلالیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) خطے میں سعودی عرب کے تعلقات ایران، یمن، لبنان، شام اور قطر جیسے ممالک کے ساتھ تو کشید ہ تھے ہی لیکن اب بیرونی دنیا کے ایک بڑے اور اہم ملک کے ساتھ بھی معاملات خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ملک جرمنی ہے، جس کے وزیر خارجہ سگمر گیبریل اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے خلاف چند الفاظ کہہ بیٹھے، جس پر سعودی عرب نے فوری طور پر جرمنی سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے تاکہ اس معاملے پر صلاح مشورہ کرکے اگلا قدم اٹھایا جاسکے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی حکومت ایک چرچ میں وہ کام کرنے جارہی ہے جو آج تک نہیں کیا تھا، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے
خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مملکت اس معاملے پر سعودی عرب میں تعینات جرمن سفیر کو احتجاجی مراسلہ بھی بھیجے گی۔ سعودی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ کی گئی پریس کانفرنس میں غلط بیانی کی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تاریخی طورپر جرمنی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہت اچھے رہے ہیں، اور عین ممکن ہے کہ جرمن وزیر خارجہ اپنے بیان کو ذاتی رائے قرار دے کر واپس لے لیں۔

مزید :

عرب دنیا -