سعودی عرب کا سب سے خطرناک اقدام، قطری حکومت ہلانے کیلئے کیا کام شروع کردیا؟ جان کر پوری مسلم دنیا شدید پریشان ہوجائے

سعودی عرب کا سب سے خطرناک اقدام، قطری حکومت ہلانے کیلئے کیا کام شروع کردیا؟ ...
سعودی عرب کا سب سے خطرناک اقدام، قطری حکومت ہلانے کیلئے کیا کام شروع کردیا؟ جان کر پوری مسلم دنیا شدید پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر کا تنازع ختم ہونے کی بجائے آئے روز سنگین تر ہوتا جا رہا ہے اور فریقین کی طرف سے ایک دوسرے پر نئے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ اب قطر کی طرف سے سعودی عرب پر ایسا سنگین الزام عائد کر دیا گیا ہے کہ جان کر پوری مسلم دنیا پریشان ہو جائے گی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ”سعودی عرب قطری حکومت کو ہلانے اور غیرمستحکم کرنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔سعودی عرب کے حکومتی عمال قطر میں حکومت کی تبدیلی کی باتیں کر رہے ہیں۔ ہم ایک ایسے ملک کو دیکھ رہے ہیں جو قطر کو واپس تاریک قبائلی دور کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔“

چین نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی، بدلے میں کیا چیز مانگی؟ جان کر ٹرمپ کے پسینے نکل جائیں گے
رپورٹ کے مطابق محمد عبدالرحمن الثانی کا کہنا تھا کہ ”سعودی حکومت کی طرف سے قطر کے مختلف قبائل پر دوبارہ متحد ہونے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے اور اس طریقے سے وہ قطر میں حکومتی ڈھانچے کو غیرمستحکم کرنے اور اسے تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر ممالک کا ہم سے بائیکاٹ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے نہیں بلکہ ہم پر دھونس جمانے کے لیے کیا گیا۔ اس کا دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت سے کوئی تعلق نہیں۔وہ صرف ہمارے ملک میں حکومتی ڈھانچہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس بائیکاٹ کا الٹا اثر یہ ہو رہا ہے کہ اس سے شام و عراق میں داعش کے خلاف لڑائی میں شدید رکاوٹ آ رہی ہے۔“

مزید :

عرب دنیا -