سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 200اجتماعی شادیوں میں مالی امداد دینے کااعلان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 200اجتماعی شادیوں میں مالی امداد ...
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 200اجتماعی شادیوں میں مالی امداد دینے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب  کے ولی عہد شاہ  محمد بن سلمان نے نجی ادارے کی جانب سے 200جوڑوں کی اجتماعی شادی کروانے کے لئے مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق نجی ادارے کے چئیرمین احمد بن صالح السلطان کا کہنا ہے کہ  سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان کی طرف سے کم آمدنی والے طبقے کے200جوڑوں کی اجتماعی شادی کروانے میں مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے جوڑوں کو خوش گوار زندگی گزارنے کے لیے تربیت بھی دی جائے گی۔
نجی ادارے کے بانی شیخ عبدل محسن الخیال نے ولی عہد کے بیان کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ شادی کے بعد تمام جوڑے ایک کامیاب زندگی گزرایں گے۔شادی شدہ جوڑوں کی عمروں میں26-30سال کے جوڑے 40فی صدتناسب میں سب سے زیادہ ،جبکہ 20-25سال کی عمروں کے درمیان 29 فی صداور 20فی صد لوگوں کی عمریں 31-35سال تک ہیں جبکہ  آٹھ فی صد کی عمریں 36-40سال تک ہیں۔
نجی ادارے کا کہنا تھا کہ جوڑوں میں شامل افراد میں 57فی صد لوگوں پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کر رہے ہیں،22فیصد لوگوں کا تعلق گورنمنٹ سیکٹر سے جبکہ 21فیصد لوگ چھوٹے پیمانے پر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -