وہ عرب ملک جسے پورے کا پورا دوبارہ تعمیر کرنے کی ذمہ داری سعودی عرب نے اپنے سر لے لی، یہ یمن نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ پوری اسلامی دنیا ہل کر رہ گئی

وہ عرب ملک جسے پورے کا پورا دوبارہ تعمیر کرنے کی ذمہ داری سعودی عرب نے اپنے سر ...
وہ عرب ملک جسے پورے کا پورا دوبارہ تعمیر کرنے کی ذمہ داری سعودی عرب نے اپنے سر لے لی، یہ یمن نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ پوری اسلامی دنیا ہل کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحاد کی یمن میں جاری جنگ بے پناہ تباہی کا سبب بنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مملکت پر دباﺅ ڈالا جا رہا تھا کہ یہ یمن کی تعمیر نو کی جانب توجہ دے، مگر دنیا یہ جان کر حیران رہ گئی ہے کہ سعودی عرب نے یمن کو چھوڑ کر ایک اور اسلامی ملک کی تعمیر نو کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور عراق کے اعلٰی حکام کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس کا بنیادی مقصد عراق کی تعمیر نو کا آغاز ہے تا کہ عراقی شہروں اور دیہاتوں کو پھر سے آباد کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ عراق کو اس کے طاقتور ہمسائے ایران سے دور کرکے سعودی عرب کے قریب کیا جائے۔

دو سال قبل بن لادن گروپ کی کرین مسجد الحرام میں گرنے کا واقعہ تو آپ کو یاد ہوگا لیکن اب سعودی حکومت نے اس کمپنی کو سزا کی بجائے ایسا تحفہ دے دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی
چودہ سال قبل صدام حسین کا تختہ الٹا جانے کے بعد سے عراق میں ایران کا اثر و نفوذ خاصا بڑھا ہے۔ گزشتہ ہفتے عراقی شیعہ رہنما مقتدہ الصدر کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد عراق کے ساتھ ان ممالک کے تعلقات کے نئے دور کے آغاز کی توقع کی جارہی ہے۔ اس دورے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ موصل، فلوجہ، رمادی اور تکریت جیسے شہروں کی تعمیر نو میں سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا۔ ایک اندازے کے مطابق عراق کی تعمیر کیلئے 100 ارب ڈالر (تقریباً 100 کھرب پاکستانی روپے) کی ضرورت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تعاون کو بھی بڑھایا جائے گا تاکہ اقتصادی معاملات کے ساتھ امن وامان کی صورتحال کو بھی بہتر کیا جاسکے۔

مزید :

عرب دنیا -