”ان غیر ملکیوں کے بچوں پر اضافی ٹیکس نہیں لگے گا “ سعودی حکومت نے واضح اعلان کر دیا

”ان غیر ملکیوں کے بچوں پر اضافی ٹیکس نہیں لگے گا “ سعودی حکومت نے واضح اعلان ...
”ان غیر ملکیوں کے بچوں پر اضافی ٹیکس نہیں لگے گا “ سعودی حکومت نے واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی حکومت نے غیر ملکی تارکین وطن کو زیر کفالت افراد کیلئے وزٹ ویزوں پر فیس سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔

”سعودی گزٹ“کے مطابق پاسپورٹ جاری کرنے والے محکمے ”جوازت “کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی تارکین وطن کو سعودی عرب میں مقیم اپنے زیر کفالت افراد کیلئے وزٹ ویزے کے حصول پر فیس ادا نہیں کرنا پڑیگی۔”غیر ملکی تارکین وطن سے وزٹ ویزے کی ماہانہ توسیع کیلئے 100ریال سے زائد فیس نہیں لی جائے گی “۔
جوازت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جن تارکین وطن نے وزٹ ویزوں کی توسیع کیلئے اس سے زائد رقم ادا کی ہے انکے بینکوں کو ہدایت کی جائے گی کہ اضافی پیسے واپس کیے جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن کو اپنے زیر کفالت افراد کے وزٹ ویزے کیلئے اقامے کے اجرا ، تجدید یا بے دخلی کے وقت سالانہ فیس بطور ایڈوانس دینی ہوتی ہے ۔”فیملی وزٹ ویزے کے اجرا یا تجدید پر زیر کفالت کی مد میں کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور اگر کسی سے فیس طلب کی جاتی ہے تو متعلقہ بینک سے رجوع کرنا چاہیے“۔

مزید :

عرب دنیا -