لبنان ،4سالہ بیٹے نے گولی مار کر ماں کوموت کے گھاٹ اتار دیا

لبنان ،4سالہ بیٹے نے گولی مار کر ماں کوموت کے گھاٹ اتار دیا
لبنان ،4سالہ بیٹے نے گولی مار کر ماں کوموت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت(آئی این پی)لبنان میں 4سالہ بیٹے نے ماں کو گولی مار کر قتل کردیا ۔

40 ملین سے زائد لوگ غلامی کے چکر میں پھنسے ہیں:عالمی تخمینہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے جنوب میں واقع قصبے کفرا میں 4سال کے بچے نے گھر میں پڑی پستول سے گولی چلادی ،گولی لگنے سے بچے کی ماں شدید زخمی ہوگئی اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔مرنے والی خاتون اہلخانہ کا کہناہے کہ بچے جان بوجھ کر ماں کو قتل نہیں کیا ،گھر میں پڑی پستول سے کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اتفاقیہ گولی چل گئی۔تاہم پولیس نے پستول کو قبضے سے لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -