سعودی عرب،بیٹے کی گردن تن سے جدا کرنے والے باپ کو موت کی سزا
جازان(آئی این پی )سعودی عر ب میں عدالت نے بیٹے کی گردن تن سے جدا کرنے والے باپ کو موت کی سزا سنادی۔
سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ‘ چین اتحادی نہیں دوستی اور شراکت داری پر یقین رکھتا ہے: چینی سفیر سن وی ڈونگ
سعودی میڈیاکے مطابق باپ نے اپنے بیٹے کو ڈیڑھ برس قبل سکول جاکر اپنے ہمراہ لیااور اسے ایک غیر آباد احاطے میں لے گیاجہاں درندہ صفت باپ نے تیز دھار دار آلے سے اس کی گردن تن سے جدا کردی تھی۔تاہم حقیقت سامنے آنے پر قاتل باپ کو گرفتار کر لیااور تھانے لے گئے جہاں باپ نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ دراصل میں نے اپنے بیٹے کو قتل کرکے ایک طرح سے اپنے چچا کے قتل کا کفارہ ادا کیا ہے جسے18برس قبل کار سے روند کر ہلاک کردیا تھا۔پولیس نے مجرم کو اپیل کورٹ پیش کیا جہاں اسے ڈیڑھ سال قبل کئے گئے گھناونے جرم میں عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنا دی گئی۔