’میں گھر جارہی تھی کہ اچانک اس پاکستانی نے پیچھے سے آکر مجھے پکڑلیا اور پھر۔۔۔‘ دبئی میں غیر ملکی خاتون نے پولیس کو ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر شرم آجائے گی

’میں گھر جارہی تھی کہ اچانک اس پاکستانی نے پیچھے سے آکر مجھے پکڑلیا اور ...
’میں گھر جارہی تھی کہ اچانک اس پاکستانی نے پیچھے سے آکر مجھے پکڑلیا اور پھر۔۔۔‘ دبئی میں غیر ملکی خاتون نے پولیس کو ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر شرم آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ریسٹورنٹ مینجر کے طور پر کام کرنے والی ایک نوجوان فلپائنی دوشیزہ کے ساتھ ایک پاکستانی ٹیکسی نے سربازار ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ سوچ کر ہی انسان کا سر شرم سے جھک جائے۔ اس پر مزید بے شرمی دیکھئے کہ گرفتار ہونے پر پولیس سے کہنے لگا کہ ” اس خاتون کے حسن نے مجھے ایسا فریفتہ کیا کہ میں بے قابوہوکر اس کا بوسہ لے بیٹھا۔“
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 31سالہ فلپائنی خاتون نصف شب کے قریب ریسٹورنٹ بند ہونے کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے گھر کی جانب جارہی تھی کہ 28 سالہ پاکستانی ڈرائیور کی اس پر نظر پڑگئی ۔ اس نے خاتون کا تعاقب کیا اور اس سے موبائل فون نمبر مانگا لیکن خاتون نے اسے نظر انداز کردیا۔ جب وہ اپنے گھر کے قریب پہنچی تو پاکستانی نوجوان نے اسے پیچھے سے دبوچ کر اس کی گردن اور گالوں کا زبردستی بوسہ لے لیا۔

’ایک بھارتی اور ایک پاکستانی نے مل کر میرا ریپ کردیا‘ دبئی کے پولیس سٹیشن میں آنے والی نوجوان پاکستانی لڑکی کا الزام، لیکن پولیس نے تحقیقات کی تو دراصل یہ لڑکی کون تھی؟ جان کر پولیس والے بھی دنگ رہ گئے، سوچا ہی نہ تھا کہ۔۔۔
فلپائنی خاتون کے شور مچانے پر نوجوان وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا لیکن خاتون کی چیخ و پکار سن کر کچھ راہ گیر متوجہ ہوئے اور انہوں نے بھاگتے ہوئے نوجوان کو پکڑلیا۔ تفتیش کے دوران اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ فلپائنی دوشیزہ کے حسن پر ایسا فریفتہ ہوا تھا کہ خود پر قابو نہ رکھ سکا۔ اس نے اپنی گھٹیا حرکت پر اظہار شرمندگی کرتے ہوئے معافی بھی طلب کی۔ اس کے خلاف مقدمہ قائم کردیا گیا ہے جس کی سماعت جاری ہے اور 30جولائی کو فیصلہ متوقع ہے۔

مزید :

عرب دنیا -