سعودی عرب نے دوحہ پر پابندیوں کے باوجود قطری شہریوں کو حج کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے دوحہ پر پابندیوں کے باوجود قطری شہریوں کو حج کی اجازت دے دی
سعودی عرب نے دوحہ پر پابندیوں کے باوجود قطری شہریوں کو حج کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری تنازعے کے باوجود ریاض نے قطری شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی،جن عازمین حج نے اس سال حج کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں وہ سعودی عرب آسکیں گے جبکہ انہیں ویزے سعودی عرب کے ائرپورٹس پر دئیے جائیں گے۔

ٹرین کا سفر محفوظ بھی ہے، اور آرام دہ بھی ،سعد رفیق کی کوششوں سے ریلوے کے حالات بہتر ہوئے ہیں: صدر ممنون حسین
سعودی وزارت حج کی جانب جاری بیان کے مطابق ایسے قطری شہری جنہوں نے حج کی ادائیگی کے لئے رجسٹریشن کروا لی ہے انہیں سعودی عرب میں داخلے کا پرمٹ جاری کیا جائے گامگر وزارت نے قطری عازمین حج کو اس بات کا پابند بنا یا ہے کہ وہ محض انہیں ائر لائنز کے ذریعے حج ادائیگی کے لئے آسکتے ہیں جن پر سعودی عرب میں پابندی نہیں ہے اور ان کا سعودی عرب حکومت کے ساتھ معاہدہ ہے۔قطری عازمین کو جدہ اور مدینہ میں ان کی آمد پر سعودی عرب کے ویزے جاری کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر پابندیاں عائد کر رکھی جن میں قطر ائرلائن کی ان ممالک کی سرحدی حدود پر پروازوں پر بھی پابندیاں شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -