دبئی ،شارجہ اور عجمان سمیت گردونواح میں گردو غبار کا طوفان، دبئی کا گلوبل ولیج آج کیلئے بند کر دیاگیا

عرب دنیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی ،شارجہ اور عجمان سمیت گردونواح میں گردو غبار کا طوفان جاری ہے جس کے باعث دبئی کا گلوبل ولیج آج کیلئے بند کر دیاگیاہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گردو غبار کے طوفان کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے جبکہ اس کے باعث کئی حادثات بھی دیکھنے میں آئے ہیں تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ،محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گردو غبار کا یہ طوفا ن مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکا ن ہے ۔