دبئی کے شاپنگ مالز میں الیکڑانک سگریٹ پینے پر 2000 درہم جرمانہ
دبئی( آن لائن ) دبئی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کے شاپنگ مالز میں الیکڑانک سگریٹ پینے والے حضرات کو 2000 جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔
بگ باس شو کے دوران گھر میں گونجنے والی ’بگ باس چاہتے ہیں کہ ‘آواز دراصل کس شخصیت کی ہے ؟نام کے ساتھ پہلی مرتبہ تصویر بھی سامنے آ گئی ،تجسس کا شکار رہنے والے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوام کی صحت کی حفاظت کے ذمہ دار ادارے کے ڈرایکٹر انجئینر ریدہہ سلمان کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق الیکڑانک سگریٹ بیچنا یا انکو درآمد کرنا غیرقانونی ہے۔اس لیے الیکڑانک سگریٹ نوشی پر مکمل طور پر پابندی لگانے کے لیے تمام پبلک مقامات اور شاپنگ مالز میں الیکڑانک سگریٹ نوشی کرنے پر 2000 جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ پہلی دفعہ خلاف ورزی کرنے پر 2000 جرمانہ ہو گا اور اگر کوئی دوبارہ اس خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو مالز کی انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پولیس سے رابطہ کر سکتی ہے ۔