سعودی عرب کی طرف سے طیارے روکے جانے کے الزامات پر قطر بھی میدان میں آگیا، واضح اعلان کردیا

سعودی عرب کی طرف سے طیارے روکے جانے کے الزامات پر قطر بھی میدان میں آگیا، ...
سعودی عرب کی طرف سے طیارے روکے جانے کے الزامات پر قطر بھی میدان میں آگیا، واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ عازمین حج کو لینے کے لیے انہوں نے اپنے طیارے قطر بھیجے لیکن قطر نے سعودی ایئرلائنز کے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی، اس دعوے پر اب قطر کا موقف بھی سامنے آگیا اور قطری حکام نے اس دعوے کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔
انگریزی جریدے ’پاکستان ٹوڈے‘ کے مطابق قطر نے حجاج کرام کومکہ لے جانے کیلئے سعودی پروازوں کوحماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے روکے جانے کی تردید کردی جبکہ قطری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق قطر کی طرف سے سعودی ایئرلائنز کو انکار کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں تاہم تصدیق کی گئی کہ انہیں سعودی ایئرلائن کی طرف سے لینڈنگ کی درخواست موصول ہوئی تھی اور ماضی کی طرح اس بار بی ایئرلائنز کو وزارت مذہبی امور کے سپرد کردیاگیا۔
یادرہے کہ قطر پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے دوحہ کیساتھ تعلقات منقطع کردیئے تھے تاہم گزشتہ دنوں قطری حجاج کرام کی آمد یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب نے اپنی سرحد بھی کھول دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ قطری طیاروںکو اپنی حدو د میں نہیں آنے دیں گے تاہم سعودی طیارے حجاج کرام کو لینے کے لیے قطر بھیجے جائیں گے۔ جس کے بعد گزشتہ روز یہ اعلان سامنے آیا کہ دوحہ نے سعودی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

مزید :

عرب دنیا -