قطری ریال میں لین دین پر کوئی پابندی نہیں: سعودی مرکزی بنک
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی (ساما) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے مملکت میں قطری ریال میں لین دین پر کوئی پابندی عاید نہیں کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مانیٹری ایجنسی نے کہا کہ قطری شہری قطری ریال کو بنکوں میں اور لائسنس یافتہ منی ایکس چینجروں کے ذریعے تبدیل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے بھی وہ اپنے ملک کی کرنسی کو سعودی کرنسی سے تبدیل کرسکتے ہیں۔اس بیان سے قطر کے حکمراں خاندان کی شخصیت شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کے ایک ٹویٹر کی تصدیق کی گئی ہے۔انھوں نے اپنے ٹویٹر میں ان رپورٹس کو غلط قرار دیا تھا جن میں یہ کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے قطری ریال میں لین دین بند کردیا ہے۔