’اب جو بھی یہ کام کرتا نظر آیا پکڑ کر سیدھا جیل بھیجیں گے‘ سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا، جان کر بہت سے غیر ملکی شدید پریشان ہوجائیں گے

’اب جو بھی یہ کام کرتا نظر آیا پکڑ کر سیدھا جیل بھیجیں گے‘ سعودی حکومت نے ...
’اب جو بھی یہ کام کرتا نظر آیا پکڑ کر سیدھا جیل بھیجیں گے‘ سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا، جان کر بہت سے غیر ملکی شدید پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے جعلی ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت شعبہ صحت میں موجود تمام جعلسازوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کردیا ہے کہ اس دھندے میں ملوث پائے جانے والے افراد کا سراغ لگانے کے لئے مملکت کے طول و عرض میں سخت کارروائی کی جائے گی اور جو بھی اس جرم میں ملوث پایا گیا اسے نشان عبرت بنادیا جائے گا۔

وہ بڑا عرب ملک جس نے غیر ملکیوں کے خلاف ’اعلان جنگ‘ کردیا، روزانہ کتنے درجن غیر ملکیوں کو پکڑ پکڑ کر نکالا جارہا ہے؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ بغیر لائسنس کے کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کو پکڑ کر براہ راست بیورو آف انویسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کیا جائے گا۔ وزارت صحت کے ترجمان مشال الروبایان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کے کام کرنے والے افراد، غلط معلومات فراہم کرنے والے، جھوٹ پر مبنی اشتہارات دینے والے، بلا اجازت میڈیکل آلات رکھنے اور استعمال کرنے والے اور انسانی اعضاءکی غیر قانونی منتقلی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ اسی طرح قوانین و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ادویات تجویز کرنے والے یا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری و غیر سرکاری شعبے کی یکساں طور پر کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ جعلسازی کرنے والوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

مزید :

عرب دنیا -