دبئی میں چوہے کی ’دہشت گردی‘، زوردار دھماکہ اور غیرملکی خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

دبئی میں چوہے کی ’دہشت گردی‘، زوردار دھماکہ اور غیرملکی خاتون جان سے ہاتھ ...
دبئی میں چوہے کی ’دہشت گردی‘، زوردار دھماکہ اور غیرملکی خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز صبح کے وقت دبئی کے ایک گھر میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک کمرے کی دیوار گر گئی اور ملبے تلے دب کر ایک ایشیائی گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی تفتیش کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت ہر کوئی یہ جان کر حیران رہ گیا ہے کہ دھماکے کی وجہ ایک چوہا تھا، جس نے گیس کے پائپ کو کتر ڈالاتھا جس کے نتیجے میں باورچی خانے میں گیس بھرگئی تھی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گھر کے مالک نے بتایا کہ جب اسے معلوم ہوا کہ پائپ کے کترے جانے کی وجہ سے باورچی خانے میں میں گیس بھر گئی تھی تو اس نے ملازمہ کو خبردار کیا کہ وہ باورچی خانے میں آگ جلانے سے گریز کرے۔ بدقسمتی سے صبح کے وقت دوسری ملازمہ باورچی خانے میں گئی اور آگ جلانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور باورچی خانے کی دیوار گرگئی۔ دیوار کی دوسری جانب ایک ایشیائی ملازمہ سوئی ہوئی تھی جس کے اوپر ملبہ گرنے سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

’اپنا شناختی کارڈ دکھاﺅ‘ دبئی میں برج خلیفہ کی سیر کرنے کے خواہشمند پاکستانی سے سکیورٹی گارڈ کا سوال، کارڈ نکالنے کیلئے بٹوہ نکالا تو اس میں سے ایسی چیز زمین پر گرگئی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا،ا یسا کیا تھا؟ جان کر ہر پاکستانی کو پسینے آجائیں
واقعے کی اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس کے اہلکار صبح چھ بجے دھماکے کی جگہ پر پہنچے۔ا ہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد ملبے تلے دبی ملازمہ کی لاش نکالی۔ افسوسناک واقعے کے بعد دبئی سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بے حد محتاط رہیں۔ محکمے کا کہنا ہے کہ چوہے گیس کے پائپ کو کترسکتے ہیں جس کے نتیجے میں گیس کمرے میں جمع ہوجاتی ہے اور جب آگ جلائی جاتی ہے تو دھماکہ ہوجاتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -