پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیر اہتمام دبئی انویسٹمنٹ روڈ شو کا انعقاد

عرب دنیا

دبئی (طاہر منیر طاہر)گزشتہ دنوں پاکستان بزنس کونسل دبئی نے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ پاکستان کے تعاون سے دبئی انویسٹمنٹ روڈ شو کا انعقاد کیا جس میں بزنس مینوں، انویسٹرز سرکار ی عہدیداروں اور امارات سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے 200 سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔ دبئی کے ہوٹل میں ہونے والے اس ایونٹ میں گورنر سندھ محمد زبیر نے خاص طور پر شرکت کی جبکہ قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

تقریب سے سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات معظم احمد خان اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر احمد شیخانی نے خطاب بھی کیا۔ چیف ایگزیکٹو اے کے ڈی سیکیورٹی اور دیگر مقررین نے لوگوں کو سٹاف ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اُن کو عام مارکیٹ سے زیادہ منافع ملے گا۔ PBC کے صدر احمد شیخانی اور دیگر مقررین نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کا کاروبار بڑھنے کے روشن امکانات ہیں لہٰذا زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پاکستان میں کی جائے تاکہ منافع کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت بھی مضبوط ہو ۔

تقریب ہذا میں چودھری محمد الطاف ، غلام مصطفی مغل، سلمان خان، محمد یونس، ممتاز خان یوسفزئی، عرفان اکرم، راجہ محمد سرفراز، محمد ابراہیم اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔