”اس خاتون کو ہمارے حوالے کرو “امریکہ کے مطالبے پر عرب ملک کے جواب نے امریکہ کے ہوش اڑا دئیے ،جان کر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے والوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے

”اس خاتون کو ہمارے حوالے کرو “امریکہ کے مطالبے پر عرب ملک کے جواب نے امریکہ ...
”اس خاتون کو ہمارے حوالے کرو “امریکہ کے مطالبے پر عرب ملک کے جواب نے امریکہ کے ہوش اڑا دئیے ،جان کر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے والوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اومان (ڈیلی پاکستان آن لائن )اردن کی عدالت نے سیاسی پناہ گزین فلسطینی خاتون رہنما کو امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ۔تفصیل کے مطابق اردن کی ایک اپیل عدالت نے سیاسی پناہ گزین کی حیثیت سے اومان میں مقیم فلسطینی مزاحمت کارخاتون رہ نما کو تفتیش کے لیے ایف بی آئی کے حوالے کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ پر فلسطینی نژاد احلام تمیمی کو انتہائی خطرناک دہشت گرد قرار دے کر اس کی امریکا کی حوالگی کے لیے انٹرپول کی مدد سے اردن کو درخواست دی تھی۔ امریکی مطالبے پر حتمی فیصلہ ایک عدالت نے کرنا تھا۔ گذشتہ روز عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احلام تمیمی کو امریکاکے حوالے کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔اردنی عدالت نے احلام تمیمی کو امریکا کے حوالے نہ کرنے کا سابقہ عدالتی فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

سعودی حکومت کا غیر ملکی کارکنان کو 20فیصد سالانہ ٹیکس کے بدلے سرمایہ لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ احلام تمیمی نے آج سے کئی سال قبل بیت المقدس میں ایک ہوٹل میں خود کش حملے میں معاونت کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک امریکی سمیت پندرہ اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -