امریکی یونیورسٹی کے کار گیراج سے دو سعودی طلباءپراسرار طور پر مردہ پائے گئے

عرب دنیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں سعودی عرب کے دو یونیورسٹی طالب علم مردہ پائے گئے۔ محمد مفتی اور امجد بلخیر کی لاشیں ریاست الی نوائے کی یونیورسٹی کیمپس سے ملیں۔عرب ٹی وی کے مطابق چوبیس سال کے مفتی محمد اور اکیس سال کے امجد بلخیر ریاست الی نوائے کے شہر راک فورڈ میں یونیورسٹی کیمپس کے کار گیراج میں مردہ پائے گئے۔پولیس نے دونوں کی لاشیں کار سے نکال لی ہیں۔سعودی طلبہ کلب کے سربراہ فیصل الانزی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ راک فورڈ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فیصل الانزی کا کہنا تھا، محمد مفتی بائیولوجی اور امجد بلخیر الی نوائے یونیورسٹی سے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔امریکی حکام کے مطابق قتل کے کوئی نشانات نہیں ملے ہیں جبکہ راک فورڈ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کار گیراج کی لفٹ میں کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے دونوں طالب علم کا انتقال ہوسکتا ہے۔

فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی لڑکے سے ملنے گاﺅں سے شہر آگئی، لیکن پھر اسے دیکھتے ہی لڑکے نے کیا کام کیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا تھا کہ۔۔۔