سعودی شہری نے شہزادہ سلطان بن سلمان کو 6ہزار سال پرانا نایاب مجسمہ دیدیا

عرب دنیا

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ(ایس سی ٹی این ایچ) کے صدرشہزادہ سلطان بن سلمان کواپنا 6ہزار سال پرانا مصنوعی مجسمہ واپس مل گیا،یہ مجسمہ تبوک کے ایک شہری نے ان کے سپردکیا۔
’سعودی گزٹ‘ کے مطابق سعودی شہری نے پرنس سلطان بن سلمان کو 6ہزار سال پرانا اور انتہائی قیمتی مجسمہ واپس لوٹا دیا جس پر انہوں نے ’محمد بن حلیل البلاوی ‘نامی شہری کو انعام بھی دیا۔

دنیا کے خوش و خرم ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان کا کونسا نمبر ہے اور بھارت کس جگہ موجود ہے ؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کے صدرنے اس گمشدہ نایاب مجسمے کو دوباہ اپنے پاس پا کر مسرت کا اظہار کیا اور نوجوان کو مجسمہ لوٹانے پرتعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔