سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر ٹیکس کے نفاذ کافیصلہ حتمی ہے:وزیر خزانہ محمدعادل الجبیر
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر خزانہ محمدالجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر ٹیکس کے نفاذ کافیصلہ حتمی ہے اور طے شد ہ وقت پر ہی نافذ ہو گا، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ وزیرخزانہ نے ریاض کانفرنس کے ضمن میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2020 ءتک غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر ٹیکس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی کس 100 ریال سعودی ماہانہ فیس کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم بعض ممالک کے شہریوں کو خصوصی حالات کے باعث رعایت کا فیصلہ باقی ہے۔ یاد رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں آرہی ہیں کہ غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر لگنے والا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ کے اس بیان کے بعد ایسی خبروں کی نفی ہو گئی ہے ۔