دبئی کی معروف ترین شاہراہ شیخ زائد روڈ پر پولیس نے یہ لال رنگ کا پینٹ کیوں کردیا؟ وجہ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) سڑکوں پر سفید یا زرد رکنگ کی پٹیاں تو نظر آتی ہیں لیکن دبئی کی مشہور ترین شاہراہ شیخ زائد روڈ آج کل ایک الگ ہی منظر پیش کر رہی ہے۔ اس کا ایک حصہ شوخ سرخ رنگ میںنہا گیا ہے اور آنکھوں کو لبھانے والا دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے، اگرچہ اس کا اصل مقصد سڑک پر سفر کرنے والوں کو خوش کرنا نہیں بلکہ ایک ضروری بات بتانا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق دبئی میں شہریوں کی بڑی تعداد سرخ رنگ کی شاہراہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی ہے۔ دراصل سڑک پر سرخ رنگ گاڑی چلانے والوں کو حد رفتار میں تبدیلی کا اشارہ دینے کے لئے کیا گیا ہے، یعنی اس مقام پر حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہوکر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجاتی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا
سڑک پر سرخ رنگ شیخ زائد روڈ کے پانچویں انٹرچینج کے قریب کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے عود میتھا سٹریٹ پر بھی اس کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔ ان دو کامیاب تجربات کے بعد اگلی سڑک جس پر سرخ رنگ کیا جائے گا جبل علی لہباب روڈ ہے جہاں حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جائے گی۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے یقینا سڑک پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثات میں کمی ہوگی جبکہ آنے والے دنوں میں مزید سڑکوں پر بھی ایسی ہی سرخ رنگ کی پٹیاں نظر آئیں گی۔
Slow Down On Red ???? https://t.co/S9ETVMr0WR #DubaiPost #Dubai pic.twitter.com/IBjbQyvEte
— Dubai Post (@dubaipost) October 4, 2017