پوری دنیا اس بات پر متفق ہوچکی ہے کہ ایران کو ذمہ دار ریاست کا کردارادا کرنا ہوگا: عادل الجبیر

پوری دنیا اس بات پر متفق ہوچکی ہے کہ ایران کو ذمہ دار ریاست کا کردارادا کرنا ...
پوری دنیا اس بات پر متفق ہوچکی ہے کہ ایران کو ذمہ دار ریاست کا کردارادا کرنا ہوگا: عادل الجبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سی بی سی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ عرب ممالک نے ایران کےجارحانہ اقدامات پر اسے ٹھوس جواب دیدیا۔ پوری دنیا اس بات پر متفق ہوچکی ہے کہ ایران کو ذمہ دار ریاست کا کردارادا کرنا ہوگا۔ عرب ممالک ایران کی بابت صورتحال کو گرمانے کے طریقہ کار پر یکجہتی پیدا کئے ہوئے ہیں۔

ایران قومی سرحدوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ اس نے فرقہ وارانہ فتنوں کی آگ اور دہشتگردی پر تیل چھڑکنے کا کام شروع کررکھا ہے۔ ایرانی قائدین 4عرب ممالک کے دارالحکومتوں کے فیصلے اپنے ہاتھ میں لینے پر فخر کررہے ہیں۔ الجبیر نے توجہ دلائی کہ قطری بحران حل کرنے کیلئے دوحہ کے حکمرانوں کو اپنی پالیسیاں بدلنا ہونگی۔ مطلوبین اور جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دینا بند کرنا ہوگا۔ دہشتگردی کی فنڈنگ ترک کرنا ہوگی اور اپنے میڈیا کو انتہا پسندی و نفرت پھیلانے سے روکنا ہوگا۔ قطری بحران کا کوئی فوجی حل نہیں۔ یہ معمولی سا بحران ہے ہمیں اسے حد سے زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں۔

مزید :

عرب دنیا -