کنٹینر میں ایک ٹن بکرے کی انتڑیوں کی دبئی بندرگاہ پر آمد، حکام نے کنٹینر کھول کر دیکھا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر کسی کے ہوش اُڑگئے، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

کنٹینر میں ایک ٹن بکرے کی انتڑیوں کی دبئی بندرگاہ پر آمد، حکام نے کنٹینر کھول ...
کنٹینر میں ایک ٹن بکرے کی انتڑیوں کی دبئی بندرگاہ پر آمد، حکام نے کنٹینر کھول کر دیکھا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر کسی کے ہوش اُڑگئے، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی بندرگاہ پر ایک عرب شہری کو ایسے حیران کن انداز میں منشیات کی سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا کہ جس کی مثال اس سے پہلے کسی نے دیکھی تو کیا سنی تک نہ ہو گی۔ یہ شخص منشیات کی 60 لاکھ گولیاں بکروں کی انتڑیوں میں چھپا کر لے آیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے یہ زہر دبئی میں داخل ہونے سے پہلے ہی پکڑ لیا گیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کسٹمز آفیسرز کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی منشیات کا وزن تقریباً ایک ہزار کلوگرام ہے۔ اہلکاروں نے شکوک و شبہات کی بناءپر ایک کنٹینر کے معائنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس میں موجود انتڑیوں میں سے امفیٹا مین منشیات کی گولیاں برآمد ہو گئیں۔

یو اے ای سے ایک ایسی ویڈیو آگئی کہ کہرام مچ گیا، بات قومی عزت تک جا پہنچی حالانکہ ویڈیو میں۔۔۔
منشیات لانے والا عرب شہری جانوروں کی تجارت کرنے والی ایک کمپنی کیلئے کام کرتا ہے۔ وہ سکیورٹی حکام کو بظاہر یہ تاثر دے رہا تھا کہ کنٹینر میں صرف انتڑیاں ہیں، لیکن دراصل منشیات کی گولیوں کو پلاسٹک کے لفافوں میں بند کرکے ان انتڑیوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ملزم کنٹینر کو کلیئر کروانے کے بعد دبئی کے ایک ویئر ہاﺅس میں منتقل کرنا چاہ رہا تھا، جہاں سے اسے کسی اور شخص کے حوالے کیا جانا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -