دوست کے ساتھ مل کر 20سالہ اماراتی ملزم کی 33سالہ مراکشی خاتون سے زیادتی ، جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید کی سزا ،دوسرے کی وفات کے باعث کیس بند
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چاقو کی نوک پر دوست کے ساتھ مل کر 20سالہ ملزم کی 33سالہ مراکشی خاتون سے زیادتی کے جرم میں اماراتی شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے،دوسرے کی وفات کے باعث کیس بند کردیا گیا ہے۔
عرب سائٹ خلیج ٹائمز کے مطابق چاقو کی نوک پر دوست کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کے جرم میں اماراتی شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے،عدالت نے یہ فیصلہ جرم ثابت ہونے پر سنایا ہے،ملزم کی عمر 20سال ہے اور یہ جرم کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔
جبکہ ملزم کاساتھی مر چکا ہے جس کے باعث اس کے خلاف چلائے جانے والے مقدمہ کو بند کردیا گیا ہے،زیادتی کا یہ واقعہ 33سالہ مراکشی خاتون کے ساتھ 23اگست 2014ءمیں پیش آیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ میں رات پونے تین بجے دبئی کے شیخ زید روڈ پر واقع ہوٹل کے نائٹ کلب پر اپنی دوست کو ملنے گئی تو یہ بند تھا ،میں واپس آرہی تھی کہ 2افراد نے مجھے روک لیا،دونوں میں سے ایک نے مجھے کھینچ کر گاڑی میں ڈالا،گاڑی کے اندر ایک اور شخص موجود تھا جس نے شراب پی رکھی تھی،دونوں مجھے دبئی سے باہر صحرا میں لے گئے ایک نے میرے منہ میں شراب کی بوتل ٹھونس دی ، میرے کپڑے پھاڑ دیے اور موبائل بھی چھین لیا۔
ان میں سے ایک نے دھمکی دی کہ ہم جو کہہ رہے ہیں ایسا نہیں کروگی تو ہم تمھاری گردن کاٹ کر ادھر ہی دفن کردیں گے،دونوں نے اپنی حوس پوری کی اور مجھے پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایران نے حج معاملات پر بات چیت کیلئے وفد سعودی عرب بھیج دیا
2ایشیائی گواہوں نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کی ہے،20سالہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے کہ میں اور میرا دوست نشے کی حالت میں تھے،دونوں نے مل کر یہ فعل کیا ہے۔