تین آدمیوں کو متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے پکڑلیا گیا، کہاں چھپے ہوئے تھے؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

تین آدمیوں کو متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے پکڑلیا ...
تین آدمیوں کو متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے پکڑلیا گیا، کہاں چھپے ہوئے تھے؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرک کے اندر بیٹھ کر سفر کرنے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہو گا لیکن ابوظہبی کے کسٹمز حکام نے ایک عرب ملک کی تین شہریوں کو ٹرک کے نچلے حصے میں چھپ کر سفر کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے، کیونکہ یہ تینوں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

عرب ملک میں کفیل نے اپنی خادمہ کو بھوکا ماردیا، پھر اس پر عدالت کی جانب سے کیا سزا سنائی گئی؟ جان کر آپ کا دل واقعی خون کے آنسو روئے گا، اتنی معمولی سزا کہ۔۔۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کا کہنا ہے کہ اس کے انسپکٹروں نے مزیاد کسٹمز سنٹر پر ایک ٹرک کی تلاشی لیتے ہوئے اس کے نیچے چھپے ہوئے تین افراد کو پکڑلیا۔ کسٹمز انسپکٹروں نے ٹرک کے ڈرائیوروں کو مشکوک پاتے ہوئے ٹرک کی تلاشی کا فیصلہ کیا تھا۔ ابوظہبی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل محمد خامد الحمیلی نے کامیاب کارروائی کرنے والے انسپکٹروں کو سراہتے ہوئے کہا ”خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انسپکشن کے عمل کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غیر قانونی کام کے متلاشی بہت سے افراد متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کیلئے کوشاں ہیں۔“ دریں اثناءپکڑے گئے افراد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -