قطر کے امیر کی شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر ہونے پر مبارکباد ،دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور بہتر تعلقات استوار ہونے کی خواہش کا اظہار

قطر کے امیر کی شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر ہونے پر ...
قطر کے امیر کی شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر ہونے پر مبارکباد ،دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور بہتر تعلقات استوار ہونے کی خواہش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’  کیو این اے‘‘ کے مطابق الشیخ  تمیم بن حماد الثانی نے سعودی عرب کے نئے نامزد ہونے والے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات استوار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ واضح ر ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں  6عرب مسلم ممالک نے قطر پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ کر اس کی اقتصادی ناکہ بندی کردی ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی وژن کا تخلیق کار اور عسکری اتحادوں کا رہنما شمار کیا جاتا ہے،انہیں گذشتہ روز سعودی مملکت کی بیعت کمیٹی کے کُل 34 ارکان میں سے 31 نے بطور ولی عہد چناؤ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -