گھریلو ملازمہ نے سعودی خاتون کفیل کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا

گھریلو ملازمہ نے سعودی خاتون کفیل کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار ...
گھریلو ملازمہ نے سعودی خاتون کفیل کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ(غلام نبی مدنی )گھر میں کام کرنے والی فلپائنی خادمہ نے اپنی سعودی خاتون کفیل کو تیز آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اورمسجد الحرام میں جا کر چھپ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون کفیل کو قتل کرنے کے بعدگھریلو خادمہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور مسجد الحرام میں روپوش ہو گئی تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے فلپائنی خادمہ کو حرم مکی کے اندر عورتوں کی نماز پڑھنے والی جگہ سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب میں قتل کی سزا قتل ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والی خادمات 40 فیصد جرائم میں ملوث ہیں۔ جن میں دو فیصد قتل کے جرائم میں بھی ملوث پائی گئی ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمہ کے کپڑوں پر خون کے نشانات پائے گئے ہیں جو کہ خاتون نے کفیل کو قتل کرنے کے بعد گھر کے باہر کوڑے دان میں پھینک دیئے تھے ۔

مزید :

عرب دنیا -