سعودی حکام نے خواجہ سراﺅں پر عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکومت نے خواجہ سراﺅں پر عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ۔نجی نیوز چینل دنیانیوز کے مطابق سعودی حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ خواجہ سراﺅں کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اس سلسلے میں سعودی حکام نے تمام ٹریول ایجنٹس کو خواجہ سراﺅں کے پاسپورٹ وصول نہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر پابندی کے حوالے سے پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سعودی قونصل جنرل نے خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ خواجہ سراؤں کو عمرہ کیلئے ویزے جاری نہ کیے جائیں۔