عرب ملک میں پاکستانی شہری نے نوجوان روسی لڑکی کے ساتھ وہ شرمناک کام کردیا جس سے دوسروں کو روکنے کیلئے اسے نوکری پر رکھا گیا تھا اور پھر۔۔۔
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ایک پاکستانی شہری کو شاپنگ مال میں سکیورٹی آفیسر کی نوکری دی گئی تھی تاکہ وہاں آنے والے لوگوں کی حفاظت کرے مگر اس نے خود وہی شرمناک کام کر دیا جس سے دوسروں کو روکنے کے لیے اسے نوکری پر رکھا گیا تھا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس 34سالہ پاکستانی شخص نے شاپنگ مال میں کام کرنے والی ایک روسی لڑکی سے چھیڑچھاڑ شروع کر دی اور اس کے ساتھ فحش حرکات کرتا رہا۔ خاتون نے پولیس کو شکایت کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب اس کے خلاف مقدمہ زیرسماعت ہے۔
گھریلو ملازمہ نے سعودی خاتون کفیل کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا
رپورٹ کے مطابق 24سالہ متاثرہ روسی لڑکی شاپنگ مال میں ایک دکان پر سیلز وومن کے طور پر کام کرتی ہے۔الرفاءپولیس سٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت میں اس نے لکھا ہے کہ ”ایک روز میں سٹاف پارکنگ پاس لینے کے لیے سکیورٹی آفس گئی۔ میں جیسے ہی دفتر میں داخل ہوئی، مذکورہ سکیورٹی آفیسر لپک کر میری طرف آیا اورزبردستی بغل گیر ہو کر بوس و کنار کرنے لگا۔ میں نے ایک جھٹکے سے اسے پرے دھکیلا اور دفتر سے باہر نکل گئی۔“ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی آفیسر نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔