سعودی عرب ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر عورتوں کو جیل کی سزا سے استثنیٰ
ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں خواتین کو ٹریفک خلاف ورزیوں کی بعض سزاؤں سے استثنیٰ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ خواتین کی ڈرائیونگ کے امو راو رٹریفک خلاف ورزیوں کے لائحہ عمل میں ترامیم کا بھی تذکرہ ہو گا۔
دبئی کے شاپنگ مالز میں الیکڑانک سگریٹ پینے پر 2000 درہم جرمانہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسی خلاف ورزیاں جن پر ڈرائیور کو حوالات میں بند کرنے یا گاڑی اپنے قبضے میں لینے کی جو سزائیں مقرر ہیں۔ ان سے خواتین کو مستثنیٰ حاصل ہو گا اوران سے جرمانہ وصول کرنے پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔ دریں اثناسعودی شہریوں نے اس اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے2 بھاری نقصان ہوں گے۔ پہلا تو یہ کہ بعض خواتین اور لڑکیوں کو ٹریفک خلاف ورزیوں کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی اور دوسرا نقصان یہ ہو گا کہ یہ ایک طرح سے مرد و خواتین کے درمیان امتیاز کے عمل کو راسخ کرے گا۔
مقامی شہریوں نے استثنیٰ کو پوری طرح سے مسترد کر دیالیکن دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ استثنیٰ کا یہ اعلان خواتین اور مردوں کے درمیان تفریق نہیں، استثنیٰ نہایت اہم ہے۔ اس کی بدولت سعودی سماج کی روایات کو تحفظ حاصل ہو گا۔ استثنیٰ کی مخالفت بے معنی ہے۔