سعودی عرب میں 2 ہزار دکانیں بند کردی گئیں، وجہ ایسی کہ جان کر ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

سعودی عرب میں 2 ہزار دکانیں بند کردی گئیں، وجہ ایسی کہ جان کر ملک میں مقیم غیر ...
سعودی عرب میں 2 ہزار دکانیں بند کردی گئیں، وجہ ایسی کہ جان کر ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام کی جانب سے کفیلوں اور کمپنیوں کو پہلے ہی خبردار کیا جا چکا تھا کہ مخصوص شعبوں سے غیر ملکیوں کو نکالنے کے فیصلے کے بعد ان شعبوں میں کسی بھی غیر ملکی کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی، اور عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب حکام نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ اس کاروائی کے دوران سعودی شہریوں کو ملازمت فراہم نہ کرنے والی ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی 1950 دکانوں کو بند کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سعودی شہریوں کو ملازمت فراہم کرنے کے پہلے مرحلے کے اختتام تک جن دکانوں میں 50 فیصد سعودی ملازمین نہیں ہیں انہیں بند کیا جارہا ہے۔ اب تک بند کی جانے والی دکانوں میں سے 582 صرف مکہ ریجن میں واقعہ ہیں۔ معائنہ ٹیمیں دیگر علاقوں کے بھی دورے کررہی ہیں اور رپورٹ کے مطابق 923 مزید دکانوں کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

’اب اس کام کیلئے بھی صرف سعودیوں کو ہی نوکری پررکھیں گے‘ سعودی عرب سے ایسی خبر آگئی کہ غیر ملکیوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی سیل اور مینٹیننس سے متعلقہ ملازمتیں سعودی شہریوں کے حوالے کرنے کا مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اب تک 22ہزار سے زائد دکانوں میں سعودی شہریوں کو ملازمت فراہم کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس رجحان میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -