’خوش آمدید پاکستان‘ پاکستان ایک ایسی تنظیم کا رکن بن گیا کہ متحدہ عرب امارات خوش ہوگیا، پیغام بھجوادیا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پاکستان کو بھی اپنی ’شاہین بازی‘ کی ذیلی تنظیم کا رکن منتخب کر لیا ہے، جس پر متحدہ عرب امارات نے خوش ہو کر پاکستان کو مبارک باد کا پیغام بھجوا دیا ہے۔ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق 5سال کے انتظار کے بعد یونیسکو نے 5نئے ممالک کو اس تنظیم کے رکن ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ان نئے ممالک میں پاکستان، پرتگال، جرمنی، اٹلی اور قازقستان شامل ہیں۔
”ہم پاکستان آ رہے ہیں “مسلمانوں کی ایک ایسی تنظیم نے اعلان کردیا کہ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے
رپورٹ کے مطابق ان نئے ممالک کے اضافے سے شاہین بازی کی تنظیم کے اراکین ممالک کی تعداد18ہو گئی ہے۔ ابوظہبی کے محکمہ ثقافت کی طرف سے ان نئے ممالک کو تنظیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے ان ممالک کے تنظیم میں شامل کیے جانے سے دیگر ممالک کو بھی تحریک ملے گی اور وہ بھی تنظیم میں شامل ہونے کی کوششیں کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات مزید ممالک کو فالکنری انٹرنیشنل فائل میں شریک کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔