’یہ کام کردو تو تم پر نوٹوں کی بارش کردیں گے‘ سعودی عرب نے روس کو بہت بڑی پیشکش کردی، بدلے میں کیا مانگا؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

’یہ کام کردو تو تم پر نوٹوں کی بارش کردیں گے‘ سعودی عرب نے روس کو بہت بڑی ...
’یہ کام کردو تو تم پر نوٹوں کی بارش کردیں گے‘ سعودی عرب نے روس کو بہت بڑی پیشکش کردی، بدلے میں کیا مانگا؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور امریکا یہ طے کرچکے تھے کہ شامی صدر بشارالاسد کو بہرصورت اقتدار سے ہٹایا جائے گا، مگر پھر روس بشار الاسد کی مدد کو آن پہنچا۔ سعودی عرب نے اب اس رکاوٹ کو بھی راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس مقصد کے لئے روس پر نوٹوں کی بارش کرنے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔

’اب اگر ائیرپورٹ آنا ہو تو اس ایک بات کا ہر صورت خیال رکھنا ورنہ داخلے کی اجازت نہیں ملے گی‘ سعودی عرب نے مسافروں کو خبردار کردیا، واضح اعلان کردیا
دی ماسکو ٹائم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے صدر بشارالاسد کی حمایت ختم کرنے کے بدلے روس کو اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کی پیشکش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب روس کو خلیج تعاون کونسل کی مارکیٹ اور علاقائی سرمایہ کاری فنڈز تک رسائی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر روس شامی تنازعے پر کمپرومائز کے لئے تیا رہو تو اسے مشرق وسطیٰ میں قدم جمانے کا موقع مل سکتا ہے، جس کے نتیجے میں روس سوویت یونین کے دور سے بھی بڑی طاقت بن سکتا ہے، اور اسے سرمایہ کاری کے اتنے بڑے دائرے تک رسائی مل سکتی ہے کہ جو چین کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی بڑا ہوگا۔ انہوں نے سعودی پیشکش کی محدود مدت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”اسد کے دن گنے جاچکے ہیں، لہٰذا جب معاہدہ کرنے کا وقت ہے تو معاہدہ کرلینا چاہیے۔“

مزید :

عرب دنیا -