یواے ای حکومت نے قطر کے ’بی ان‘ میڈیا گروپ کو ان کے چینلز نشر کرنے کی اجازت دے دی:امریکی میڈیا

یواے ای حکومت نے قطر کے ’بی ان‘ میڈیا گروپ کو ان کے چینلز نشر کرنے کی اجازت ...
یواے ای حکومت نے قطر کے ’بی ان‘ میڈیا گروپ کو ان کے چینلز نشر کرنے کی اجازت دے دی:امریکی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)یواے ای حکومت نے قطر کے ’بی ان‘ میڈیا گروپ کو ان کے چینلز نشر کرنے کی اجازت دے دی،یہ میڈیا گروپ کھیلوں اور بچوں کے کارٹون نشر کرتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنی عوام کو بھی ’بی ان‘ میڈیا گروپ سے ہٹائی جانے والی پابندی کے بارے بتا دیا ہے،امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ نیٹ ورک اسپورٹس کے مقابلے2021تک نشرکرتارہے گا۔واضح رہے قطر کے ساتھ حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے قطر کے کئی چینلزبند ہیں

فلسطین ،اسرائیل تنازع :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو ہو گا

’بی ان‘ میڈیا گروپ مڈل ایسٹ کا ایک بہت ہی مقبول گروپ ہے ،جس کے پاس ورلڈ کپ 2018کے رائٹس بھی ہیں۔اس کے علاو ہ بچوں کے مشہور کارٹون چینل ’بریم ‘اور ’ جیم ‘ شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -