سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا
سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو اگلے سال سے سیاحتی ویزے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، حکام کے مطابق ملک میں سیاحتی ویزے جاری کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کا تیل کی مصنوعات پر انحصار کم ہوگا جبکہ مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کلبھوشن یادیو کی والدہ سے ملاقات، بھارتی حکومت کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے:پاکستان
خبررسا ں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے اگلے سال سے غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنا کا اعلان کیا ہے، غیر ملکیوں کو ویزے دینے کا مقصد ملک پر سے دقیانوسی ہونے کا داغ دھونا اور معیشت کی بہتری کے لئے نئے ذرائع تلاش کرنا ہے۔ اس وقت سعودی عرب میںآنے والے افراد میں غیر ملکی مزدور ، ان کے کفیل، کاروباری افراد اور عازمین حج و عمرہ ہیں۔سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی محکمہ سیاحت و قدرتی ورثہ کے سربراہ شہزاد ہ سلطان بن سلمان بن عبد العزیز کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ لوگ یہاں آئیں اور ہمارے ملک کی عظمت اور دیگر چیزوں کے بارے میں جان سکیں ۔ 2018ءتک ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب آنے والے سیاحوں کے لئے ویزہ حاصل کرنے کی آن لائن سہولت فراہم کردی جائے۔ سعودی حکومت کی خواہش ہے کہ وہ تیل کی مصنوعات پر اپنا انحصار کم کرتے ہوئے ملک میں نئی صنعتیں لگائے ، اسی لئے حکام نے شہریوں پر لگائی گئی کئی پابندیاں ختم کیں ، پولیس کا معیار بہتر بنایا اور خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت بھی دی ۔ اس وقت سعودی حکومت ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی مسائل کی وجہ سے شدید پریشان اور یہی وجہ ہے کہ وہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد اپنا معاشی خسارہ پورا کرنے کے لئے ایسی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ سعودی حکومت2015ءکے27.9بلین ڈالر کے مقابلے میں 2020ء تک46.6بلین ڈالر سیاحت کے ذریعے کمانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے کا منصوبہ کئی سالوں سے زیر غور تھا ، بیوروکریسی اور چند دیگر رکاوٹوں کے باعث اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا، سعودی کمیشن برائے سیاحت و قدرتی ورثہ نے اس منصوبے پر2006ءپر کام کا آغاز کیا اور بالاخر اب اس منصوبے کو تکمیل کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔