’یہ بندے ہمیں دے دو‘ متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ سن کر ساری دنیا دنگ رہ گئی

’یہ بندے ہمیں دے دو‘ متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ سن کر ساری دنیا ...
’یہ بندے ہمیں دے دو‘ متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ سن کر ساری دنیا دنگ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے وقت پر کہ جب مغرب موت کے دہانے پر کھڑے شامی پناہ گزینوں کو دھتکاررہا ہے متحدہ عرب امارات نے اگلے پانچ سال کے دوران 15ہزار شامی پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
ویب سائٹ واٹس آن کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے اقوام متحدہ کی پناہ گزین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کی مدد کے لئے سب ممالک کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا ”بالآخر ہم سب کو بے گھر ہونے والے لوگوں کو امید کا ذریعہ فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں، اپنے معاشروں میں گھل مل سکیں اوراپنی زندگیاں اور اپنے ممالک کی تعمیر نو کرسکیں۔“

اب اگر یہ کام سعودی عرب میں کریں گے تو اتنی سخت سزا ملے گی کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے، مملکت میں نیا قانون لاگوہوگیا
متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی اڑھائی لاکھ سے زائد شامی باشندے مقیم ہیں لیکن ان کی حیثیت پناہ گزین کی نہیں ہے۔ مزید شامی باشندوں کو قبول کرنے کے متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد یہ گلف تعاون کونسل کا پہلا ملک بن گیا ہے کہ جس نے شامی باشندوں کو پناہ گزینوں کی حیثیت سے اپنے ہاں لانے کے لئے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی جانب سے تقریباً 50 لاکھ شامی باشندوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے یا وہ رجسٹریشن کے عمل میں ہیں۔ ان 50 لاکھ افرادمیں سے ایک بڑی تعداد کو کسی بھی ملک کی جانب سے تا حال باقاعدہ طور پر پناہ نہیں دی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -