سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو اپنی شہریت دینے کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو اپنی شہریت دینے کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا
سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو اپنی شہریت دینے کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخ گواہ ہے کہ آج وہی قومیں دنیا پر حکمرانی کررہی ہیں کہ جنہوں نے جدید علوم اور خصوصاً سائنس کے ماہرین کو اپنے معاشرے میںا ہم مقام دیا اور ان کے علم و دانش سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سعودی عرب نے بھی اپنے بدلتے ہوئے معاشی حالات کے پیش نظر ایک ایسا ہی اہم ترین قدم اٹھانے پر غور شور کر دیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی مسلمان سائنسدانوں کو مستقل سعودی شہریت دی جائے گی تاکہ وہ مملکت کی تعمیر و ترقی میں بنیادی ترین کردار ادا کرسکیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شوریٰ کونسل کے ایک رکن کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ غیر ملکی مسلمان سائنسدانوں کو سعودی شہریت دینے کے علاوہ مستقل اقامت اور رہائش کی مفت سہولت بھی دی جائے۔ شوریٰ کونسل کے رکن ہانی خشوگی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مسلمان سائنسدانوں کو سعودی شہریت دینے کا بے پناہ فائدہ ہوگا کیونکہ وہ سعودی معیشت کے لئے ایک انمول خزانہ ثابت ہوں گے۔

’سعودی عرب میں یہ شرمناک کام کرنے میں خواتین مردوں سے آگے نکل گئیں ہیں‘
کونسل کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مسلم دنیا میں انجینئرنگ، میڈیسن، فزکس، جیالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریاضی جیسے مضامین کے سینکڑوں قابل سائنسدان موجود ہیں جو سعودی عرب منتقل ہونا پسند کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان سائنسدانوں کو مدینہ میں قائم کئے گئے نالج اکنامک سٹی میں قیام اور کام کی سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں گے، جہاں انجینئرنگ، فزکس، جیالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریاضی سے متعلقہ متعدد تحقیقاتی ادارے قائم کئے جائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -