بڑے اسلامی ملک کے ایئر پورٹ پر اسرائیل کا حملہ

بڑے اسلامی ملک کے ایئر پورٹ پر اسرائیل کا حملہ
بڑے اسلامی ملک کے ایئر پورٹ پر اسرائیل کا حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ایئر پورٹ پر راکٹ فائر کیے ہیں۔ لبنانی ٹی وی سٹیشن المیادین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ راکٹ شامی سرحد کے قریب سے داغے گئے ہیں، ٹی وی نے اس حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے اس خبر پر تبصرہ نہیں کیا اور کہا ہے کہ وہ اس طرح کی رپورٹس پر جواب نہیں دیتے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والی لبنانی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے کارندوں کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا ۔اسرائیل کی جانب سے 2 راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک نے ایئر پورٹ پر موجود اسلحہ ڈپو یا حزب اللہ کے جنگجوﺅں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔


خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسرائیل نے شامی صوبے ہما میں فوجی چھاﺅنی کو نشانہ بنایا تھا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے گزشتہ پانچ برس میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے جنگجوﺅں کو 100 سے زائد بار نشانہ بنایا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -