سعودی عرب میں تمام صارفین کے موبائل نیٹ ورکس کے نام یکدم تبدیل ہوگئے
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں آج 87واں نیشنل ڈے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے ، ایسے میں موبائل فون کمپنیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور نیشنل ڈے کی مناسبت سے اپنی کمپنیوں کے نام ہٹا کر نیٹ ورک کی جگہ پر ” سعودی عرب ہمیشہ کیلئے“ اور”لویوکے ایس اے“لکھ دیا۔
عرب نیوز کے مطابق ریاست کی دوبڑی موبائل فرمز سعودی ٹیلی کام کمپنی اور موبلی نے ڈیوائسز پر اپنی کمپنیوں کے نام ہٹادیئے ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں خوب سراہا، ایس ٹی سی کے صارفین اپنے فون کی سٹیٹس بار میںکمپنی نام کی بجائے ”لویوسعودی عرب‘ اور موبلی کے صارفین ’سعودی عرب ہمیشہ کیلئے“دیکھ رہے ہیں۔
موبلی کسٹمر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھاکہ ” سعودی عرب ہمیشہ کیلئے اور سعودی ہونے پر فخر ہے“۔
یہ بھی پڑھیں۔ ۔۔ ۔سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو اس عمارت میں داخلے کی اجازت دے دی جس کے وہ آج تک قریب بھی نہ جاسکتی تھیں
ایک اورصارف نے لکھاکہ ”لویو کنگڈم آف سعودی عرب، مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے شہریوں میں سے ایک ہوں“۔
یادرہے کہ سعودی عرب ہفتہ یعنی 23ستمبرکو اپنا 87واں قومی دن منارہاہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیاگیاہے۔