سعودی عرب میں سکول کے بچوں کی کتاب میں شاہ فیصل کی تصویر کے ساتھ کیا چیز چھاپ دی گئی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا؟ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

سعودی عرب میں سکول کے بچوں کی کتاب میں شاہ فیصل کی تصویر کے ساتھ کیا چیز چھاپ ...
سعودی عرب میں سکول کے بچوں کی کتاب میں شاہ فیصل کی تصویر کے ساتھ کیا چیز چھاپ دی گئی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا؟ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سکول کی ایک نصابی کتاب میں شاہ فیصل کی تصویر کے ساتھ ایسی چیز کی تصویر چھاپ دی گئی ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل کی یہ اصل تصویر 1945ءمیں بنائی گئی تھی تاہم سکول کی کتاب میں شامل اس تصویر میں معروف فلم سیریز ’سٹار وارز‘ کے کردار ’یوڈا‘ کی تصویر بھی شامل کر دی گئی ہے۔ اس تصویر میں شاہ فیصل میز پر بیٹھے کچھ دستاویزات پر دستخط کر رہے ہوتے ہیں اور ان کے پہلو میں یوڈا بیٹھا ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو اس عمارت میں داخلے کی اجازت دے دی جس کے وہ آج تک قریب بھی نہ جاسکتی تھیں
سعودی وزیرتعلیم احمد العیسیٰ نے اس غلطی پر سعودی شہریوں سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ”کتاب میں شاہ فیصل کی تصویر کے ساتھ یوڈا کی تصویر شائع ہونا غیرارادی غلطی تھی۔ اس تصویر کی حامل تمام کتابیں واپس منگوا لی گئی ہیں اور تصحیح کے ساتھ کتاب کی دوبارہ اشاعت کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل کی اس تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں یوڈا کو 26سالہ الشہری نامی نوجوان نے شامل کیا تھا۔ الشہری اپنے عرف عام شویش سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ شویش کا کہنا تھا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ میری بنائی یہ تصویر نصابی کتاب میں کیسے چھپ گئی۔ میرے سمیت پورا سعودی عرب شاہ فیصل کی عزت کرتا ہے۔ انہیں نے سعودی عرب کو عالمی سطح پر ایک اہم ملک بنایا۔ میں نے اس تصویر میں شاہ فیصل کے ساتھ یوڈا کو اس لیے شامل کیا کہ دونوں ہی دانش مند، طاقتور اور پرسکون مزاج کے تھے۔“

مزید :

عرب دنیا -