دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عرب ملک نے سیاحوں پر ناقابل یقین پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، آتے ہی ایئرپورٹ پر کیا کرنا پڑے گا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عرب ملک نے سیاحوں پر ناقابل یقین پابندی لگانے ...
دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عرب ملک نے سیاحوں پر ناقابل یقین پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، آتے ہی ایئرپورٹ پر کیا کرنا پڑے گا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا ہر ملک سیاحت و روزگار کی غرض سے اپنے ہاں آنے والے غیرملکیوں کی نگرانی کے لیے اقدامات کرتا ہے۔ کویت نے اس حوالے سے ایک انتہائی قدم اٹھا دیا ہے۔ ویب سائٹ ٹریولر 24(Traveller 24)کی رپورٹ کے مطابق کویت نے اپنے ملک میں آنے والے تمام غیرملکیوں کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔غیرملکیوں کو ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پر مبنی ایک ”ٹیگ“ دیا جائے گا جو وہ ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھنے کے پابند ہوں گے۔غیرملکیوں کی نگرانی کا یہ قانون رواں سال کے آخر تک لاگو کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ قانون کویت کے شہریوں پر بھی لاگو ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ ”ڈی این اے ٹیسٹ کرنے سے غیرملکیوں کی شخصی آزادی اور عزلت(Privacy)متاثر نہیں ہو گی بلکہ اس سے لوگوں کی نگرانی کرانے اور کوئی جرم کرنے کی صورت میں ان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔“ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کویت آنے والے سیاحوں و دیگر افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ ان کے لعاب یا خون کے نمونے لے کر کیا جائے گا۔ اس کے لیے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سپیشل ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کی جائے گی۔ کویت آنے والا جو شخص یہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کرے گا اسے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کویت کے شہریوں کے لیے موبائل لیبارٹریز قائم کی جائیں گی جو ملک میں لوگوں کے پاس جا کر ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کریں گی۔

مزید :

عرب دنیا -