دبئی میں اماراتی شہری نے تلوار سے 2 پاکستانیوں کی انگلیاں کاٹ دیں
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)المکتوم روڈ پرہنگامے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک شخص نے تلوار سے 2 پاکستانیوں کی انگلیاں کاٹ دیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں 20 سالہ اماراتی طالبعلم کو اقدام قتل کے مقدمے کا سامنا ہے۔ استغاثہ کے ریکارڈ کے مطابق ملزم نے 4 جون 2016ء کو سڑک پر لڑائی کے دوران ٹریفک سگنل پر راستہ روکااور اپنی مہنگی سپورٹس گاڑی سے باہرنکل کر20سالہ اماراتی شہری نے بیچ چوراہے مبینہ طورپر تلوار سے تین پاکستانیوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کے دوران دو افراد کے ہاتھ زخمی ہو گئے تھے جبکہ ایک کی انگلی کٹ گئی تھی۔
اس واقعے کے بعد اماراتی شہری ٹہلتا ہواتھانے میں جاگھس اور دعویٰ کیاکہ اس پر حملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیاجس پر پولیس نے اسے ہسپتال سے رجوع کرنے اور وہاں سے میڈیکل رپورٹ لانے کی ہدایت کی تاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیس کوآگے بڑھایاجاسکے۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم ہسپتال گیا لیکن دوبارہ تھانے نہیں آیااور دبئی پولیس کے آپریشن روم کو علم ہوا کہ ایک شخص نے تین افراد پر حملہ کردیاجن میں سے دوافرادشدیدزخمی ہیں اور ان کی انگلیاں ضائع ہوگئیں، پراسیکیوٹر نے 20سالہ اماراتی کو قتل کی نیت سے حملے کا ملزم قراردیتے ہوئے عدالت کو بتایاکہ ایک پاکستانی ملازم کی بائیں، دوسرے کی دائیں ہاتھ ہاتھ کی انگلی کٹ گئی ، دودیگرانگلیاں شدید متاثر ہوئیں جبکہ ملزم اپنی صفائی ثابت نہیں کرسکا۔
گوجرانوالہ میں شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک بجری کے ٹرک سے جا ٹکرایا ، سڑک پر شراب کی نہریں جاری
متاثرہ 24سالہ شخص نے پراسیکیوٹر کو بتایاکہ وہ اپنی لین میں رہتے ہوئے اپنی گاڑی چلارہاتھا کہ اس دوران ملزم نے اپنی گاڑی برابرلاتے ہوئے اس کی کار میں سگریٹ پھینکی، یہ اتنا اچانک تھا کہ ہم ردعمل نہیں دے سکے لیکن وہ ہمیں بھڑکانے کی کوشش میں لگارہا،جب ہم ٹریفک سگنل پر پہنچے تو وہ اچانک اپنی گاڑی ہماری لین میں لے آیا اور بریک کھینچ دی، وہ اور اس کے دودیگرساتھی کار سے باہر آئے اور بلااشتعال ہم پر حملہ کردیااور اپنے آپ کو بچانے کی کوشش میں میری ایک انگلی کٹ گئی۔متاثرہونیوالے دوسرے شخص نے بتایاکہ جب ملزم نے ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گئے اور قریب ہی تب تک چھپے رہے یہاں تک کی ملزم وہاں سے چلاگیا، جب ہم واپس اپنی گاڑی کی طرف آئے توایک انگلی زمین پر پڑی ملی ، ہم نے پولیس کو کال کی اور ہمیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق ’جب ملزم طالبعلم سے استفسار کیا تو اس نے دعویٰ کیاکہ پہلے تینوں افراد نے اس پر حملہ کیا اور چاقوسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس پر اس نے چاقوچھین لیا اور اپنا دفاع کیاتاہم اس کی طرف سے متضاد بیانات سامنے آتے رہے۔
ڈیفنس دھماکے میں معروف موبائل فون کمپنی کا سربراہ بھی اپنے ملازمین سمیت شہید ہوگیا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
عدالت کے جج عرفان عمراس مقدمے میں ملزم کی غیرحاضری سے متعلق فیصلہ 13مارچ کو سنائیں گے ۔