سعودی عرب:میڈیکل لائسنس کیلئے ملازم کو رشوت دینے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

سعودی عرب:میڈیکل لائسنس کیلئے ملازم کو رشوت دینے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
سعودی عرب:میڈیکل لائسنس کیلئے ملازم کو رشوت دینے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں میڈیکل لائسنس کے لئے تحریری امتحان کے سلسلہ میں ملازم کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والے درخواست دہندہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی کمیشن فار ہیلتھ سپیشلسٹس نے سعودی میڈیکل لائسنس ایگزامینیشنز کے امتحانی مراکزمیں سے ایک مرکز کے ملاز م کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والے اس درخواست دہندہ کو گرفتار کر وادیا جس نے خود اپنی جگہ پر کسی دوسرے امیدوار کو امتحان میں بٹھانے کے عوض رشورت کی پیش کش کی تھی جو کہ ملاز م نے ٹھکراکرکمیشن کے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

سعودی کمیشن فار ہیلتھ سپیشلسٹس کے ترجمان عبداللہ الذہییان نے کہ ہے کہ کمیشن نے اتحانات کے دوران نقل ۔، جعلسازی ، فراڈ اور فرضی حاضریوں سمیت دیگر تمام بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لئے موئثر اقدامات کئے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو مستقل طور پر ناا ہل بھی قرار دیا جا سکتاہے ۔

مزید :

عرب دنیا -