سعودی ڈاکٹرز نے مریض کا معدہ چھوٹا کرنے کے بعداس میں1 سال تک نگلنے والا ’سمارٹ بیلون‘ رکھ دیا

سعودی ڈاکٹرز نے مریض کا معدہ چھوٹا کرنے کے بعداس میں1 سال تک نگلنے والا ...
سعودی ڈاکٹرز نے مریض کا معدہ چھوٹا کرنے کے بعداس میں1 سال تک نگلنے والا ’سمارٹ بیلون‘ رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (اے پی پی) سعودی ڈاکٹروں نے 265 کلو گرام وزنی مریض کا معدہ چھوٹا کرنے کا پیچیدہ اور مشکل ترین آپریشن کامیابی سے کر دیا ہے اورمریض کے معدہ میں ایک سال کے لئے نگلا جانے والا سمارٹ بیلون رکھ دیا گیا ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

سعودی اخبار الیوم کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں میڈیکل ٹیم نے کیا۔میڈیکل سٹی میں وزن کم کرنے والے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر علی المنتشیری نے بتایا کہ جگر کی صحت کے شعبہ ، تھراپیوٹک فیڈنگ ڈیپارٹمنٹ ، اور ہسپتال کے شعبہ ڈائیجسٹو ہیلتھ کے تعاون سے یہ آپریشن کامیاب ہوا جو کہ مریض کے معمول سے کہیںزیادہ وزن کی وجہ سے مشکل اور پیچیدہ تھا ۔ اوراب وزن میں کمی لانے والے آپریشن کے بعد مریض کے معدہ میں ایک سال کے لئے نگلا جانے والا سمارٹ بیلون رکھ دیا گیا ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -