بحرین کی عدالت نے بم حملے اور دہشت گردی کے جرم میں 3افراد کو موت اور 14کو عمر قید کی سزا سنا دی

بحرین کی عدالت نے بم حملے اور دہشت گردی کے جرم میں 3افراد کو موت اور 14کو عمر ...
بحرین کی عدالت نے بم حملے اور دہشت گردی کے جرم میں 3افراد کو موت اور 14کو عمر قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کی ایک عدالت نے تین افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے جرم میں سزائے موت سنادی۔ان تینوں کو دہشت گردی میں ملوث ہونے اور 2014ء کے ان بم دھماکوں کے کیس میں، جن میں ایک افسر سمیت 3پولیس والے جاں بحقاور متعدد پولس اہلکار زخمی ہوئے تھے،مجرم قرار دیا گیا تھا۔اعلیٰ فوجداری عدالت نے دیگر14افراد کو اسی کیس میں10سالسے لیکر تاحیات قید کی بھی سزا سنائی ہے۔ سرکاری استغاثہ کے مطابق ان تمام مجرموں پر ایک خطرناک دہشت گردی سیل، جو شمالی صوبہ میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد اور دیسی اسلحہ تیار کرتا تھا، تشکیل دینے کے الزامات تھے۔جبکہ 2014ء میں ہونے والے بم حملے جس میں ایک افسر سمیت 3اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے اس حملے میں بھی یہی تین افراد ملوث تھے جنہیں موت کی سزا سنائی گئی ۔عرب میڈیا کے مطابق جن تین افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ان کا تعلق اہل تشیع مکتبہ فکر سے ہے ،جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اہل تشیع کے ’’الوفاق گروپ‘‘ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -