سعودی ائیرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے بعد انجینئروں نے جائزہ لیا تو جہاز کے پَر میں بڑا سا سوراخ نظر آگیا، یہ کیسے ہوگیا؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی کہیں گے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

سعودی ائیرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے بعد انجینئروں نے جائزہ لیا تو جہاز کے ...
سعودی ائیرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے بعد انجینئروں نے جائزہ لیا تو جہاز کے پَر میں بڑا سا سوراخ نظر آگیا، یہ کیسے ہوگیا؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی کہیں گے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) پرندے کا ہوائی جہاز سے ٹکرا نا بہت خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں پرواز کے زمین پر آ رہنے کے امکانات واضح ہوتے ہیں۔گزشتہ روز سعودی عرب میں ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جس نے ”جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے“ کی کہاوت پر ایمان پختہ کر دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائنز کا طیارہ ’اے 333‘ سعودی عرب کے شہر دمام سے دارالحکومت ریاض آ رہا تھا کہ راستے میں اس کے پر سے ایک عقاب ٹکرا گیا جس سے حیران کن طور پر جہاز کے پر میں کئی انچ کا سوراخ ہو گیا، تاہم طیارہ اس قدر نقصان پہنچنے کے باوجود بحفاظت لینڈ کر گیا۔

دنیا کی کونسی ائیرلائن وقت کی سب سے زیادہ پابندی کرتی ہے؟ فہرست جاری، ایسی ائیرلائن سب پر بازی لے گئی کہ کسی نے نہ سوچا تھا
رپورٹ کے مطابق دوران پرواز ایک مسافر نے جہاز کے پر میں یہ سوراخ دیکھ کر عملے کو اس سے آگاہ کیا۔ اس پرجہاز کو ریاض لیجانے کی بجائے جدہ میں اتار لیا گیا۔ جب پرواز جدہ ایئرپورٹ پر اتری تو عملے نے اس سوراخ کا معائنہ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مردہ عقاب پر کے اندر ہی موجود تھا۔ عقاب ہوائی جہاز کے پر سے اس زور سے ٹکرایا کہ اس کا جسم پر میں سوراخ کرتا ہوا اندر داخل ہو گیا۔ ایوی ایشن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اس خوفناک واقعے کے باوجود جہاز نے محفوظ لینڈنگ کی۔ جدہ سے مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے ریاض روانہ کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -