’جہاں بھی یہ کام ہوتا دیکھو تصویر کھینچ کر فوراً ہمیں بھیجو‘ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ’جاسوس‘ بنا ڈالا، اب کبھی دبئی جانا ہو تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، یہ نہ ہو کہ آپ بھی۔۔۔

’جہاں بھی یہ کام ہوتا دیکھو تصویر کھینچ کر فوراً ہمیں بھیجو‘ متحدہ عرب ...
’جہاں بھی یہ کام ہوتا دیکھو تصویر کھینچ کر فوراً ہمیں بھیجو‘ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ’جاسوس‘ بنا ڈالا، اب کبھی دبئی جانا ہو تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، یہ نہ ہو کہ آپ بھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے حکام نے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے شہریوں سے اپیل کردی ہے کہ وہ جہاں بھی کسی بچے کو سیٹ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی میں بیٹھا دیکھیں اس کی تصویر کھینچ کر فوری طور پر پولیس کو ارسال کردیں تاکہ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔
عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق دبئی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد الکامدہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو سیٹ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی میں بٹھانا یا انہیں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کی گود میں بٹھانا ان کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ ایسی کسی بھی صورتحال کو دیکھیں تو اس کی تصویر بنا کرپولیس کو بھیج دیں تاکہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

پاکستانی تاریخ کی شادی کی طویل ترین تقریب بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گئی، کتنے دن جاری رہی؟ جان کر پاکستانیوں کو دن میں تارے نظر آجائیں گے
خالد الکامدہ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا بطور شہری ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے پور اکرنے کے لئے ہرشہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تصاویر صرف اور صرف پولیس کو بھیجی جائیں اور پولیس کے سوا کسی بھی اور شخص یا ادارے کو نہ بھیجی جائیں۔

مزید :

عرب دنیا -