انصاف پر مبنی نظام کے قیام تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا: شہبازحسین چوہدری

انصاف پر مبنی نظام کے قیام تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا: شہبازحسین چوہدری
انصاف پر مبنی نظام کے قیام تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا: شہبازحسین چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کے سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا انصاف پر مبنی نظام قائم نہیں ہوسکتا کیونکہ سب مسائل کی جڑ ہی کرپشن ہے جبکہ خاتمہ کے لئے من حیث القوم جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ رمضان المبارک کے مہینہ کو مشعل راہ بنا کر ہمیں اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں لانی چاہیے تاکہ ہم اللہ کے عذاب سے بچ سکیں۔ آج کرپشن کا ناسور اس حد تک پھیل چکا ہے کہ خوراک، دوائیاں حتیٰ کہ بچوں کے کھانے پینے کی چیزوں میں بھی ملاوٹ ہے، آخر ہم کدھر جارہے ہیں۔ تھوڑے سے ذاتی فائدہ کے لئے ہم اپنی آنے والی نسل سے کھیل رہے ہیں، ہمیں اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو کرپشن فری انصاف پر مبنی نظام حکومت دے سکے جس میں معاشرہ اوپر سے لے کر نیچے تک خوف خدا سے ڈرے اور ملکی قوانین کا احترام کرے کہ ہر ایک کا احتساب ہوسکتا ہے۔ شہباز چوہدری یہاں محمد عمران اسد کی اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر میں نمائندہ خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ممتاز کاروباری و کمیونٹی شخصیات بھی موجود تھیں جن میں میاں الطاف حسین، چوہدری فراز حسین، چوہدری محمد اکرم فیض، محمد اشرف جاوید، محمد امجد آف پانڈہ جبکہ پی جے ایف کے صدر شاہد نعیم شامل تھے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں جکڑدیا ہے جس سے غریب مزید غریب ہوگیا ہے جبکہ لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ایک مخصوص طبقہ سب وسائل سمیٹ رہا ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اب قوم جاگ گئی ہے اور وہ اپنے خیالات کا اظہار کھل کرکررہی ہے جو کرپٹ حکمرانوں کے لئے الارم ہے۔ اب اس کا اظہار آئندہ انتخابات جو بہت جلد ہونے والے ہیں میں کرنے جارہی ہے ہم سب کو رمضان المبارک میں اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی اور ملک میں انصاف پر مبنی نظام اور دیانتدار قیادت کے لئے دعا کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -