حکومت قطر نے فتح گولن سے رابطے کے شبہ میں45 ترک شہریوں کو بے دخل کردیا
دوحہ (یو این پی) حکومت قطر نے فتح گولن کی تنظیم سے رابطے کے شبہ میں 45ترک شہریوں کو بے دخل کردیا ہے۔
مصری صدر السیسی نے سعودی عرب کو جزیروں کی منتقلی کی توثیق کردی
عالمی میڈیا کے مطابق ان افراد کو ایک ہوائی جہاز کے ذریعے ترکی واپس بھیج دیا گیا ہے جہاں انقرہ ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیکیورٹی حکام نے انہیں اپنی حراست میں لے لیکر جیل منتقل کردیا ہے۔حکومت ترکی فتح اللہ گولن اور ان کے حامیوں کو ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے جس کی فتح اللہ گولن تردید کرتے ہیں۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی نے قطر اور عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد دوحہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔قطر اور ترکی کے درمیان تعلقات میں ان دنوں کافی گرم جوشی پیدا ہوگئی ہے جبکہ دوحہ کے لیے انقرہ کی برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔